Monday, 30 July 2018

علم دوست تعلیمی مہم کے تحت تعلیمی بیٹھک کا انعقاد

علم دوست تعلیمی مہم کے تحت تعلیمی بیٹھک کا انعقاد 
لاہور کی یونین کونسل ۲۵۵ میں علم دوست تعلیمی مہم کے تحت تعلیمی بیٹھک کا انعقاد ۔ تعلیمی بیٹھک میں لوگوں نے تعلیمی مسائل کی نشاندگی کرتے ہوئے کہا کے 
علاقے میں واقع دو اسکولوں میں سے ایک لڑکوں کا پرائمری اور دوسرا لڑکیوں کا مڈل ہے جبکہ دونوں اسکول ہائی نہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کے ہائی اسکول نہ ہونے اور معیار تعلیم غیر تسلی بخش ہونے وجہ سے ہمارے بچے تعلیم حاصل کرنے دوردراز جانے پر مجبور ہیںْ ۔ جو لوگ بچوں کو دور اسکول بیجنا افورڈ نہیں کرپاتے انکی تعلیم 
ادھوری رہے جاتی ہے۔ والدین نے یہ بھی کہا کے علاقے میں واقع سرکاری اسکولوں میں لائبریری اور سائنس لیب کی سہولت موجود نہیں۔ یاد رہے کہ لاہور میں ۶۱۰ 
سرکاری اسکول پرائمری ہیں جنہیں اپگریڈ کرنے کی اشد ضرورت ہے اور ۴۳ فیصد ہائی اسکولوں میں سائنس لیبز نہیں ہیں۔ اس موقع پر علم دوست کے رہنما عمیر آصف نے کہا کے نئی آنے والی گورنمنٹ کو ترجیحاتی
بنیادوں پہ مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔

No comments:

Post a Comment